ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران کو امریکی قیادت کے مؤقف پر مکمل اعتماد نہیں اور موجودہ حالات میں مذاکرات کی کامیابی کا انحصار امریکا کے عملی اقدامات پر ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکا مذاکراتی اصولوں کی پاسداری کرے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے، تاہم اعتماد کے بغیر کسی مثبت نتیجے تک پہنچنا مشکل ہوگا۔
ابراہیم عزیزی کے مطابق ایران اپنے قومی مفادات، اقتصادی معاملات اور علاقائی امور پر واضح پیش رفت دیکھنا چاہتا ہے، بصورتِ دیگر مذاکراتی عمل میں پیش رفت کی توقع کم ہے۔
