سعودی عرب کے محکمہ سول ڈیفنس نے الخرج گورنریٹ میں جاری ہنگامی الرٹ ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے اور کوئی خطرہ باقی نہیں رہا۔
اس سے قبل شہریوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ بعد ازاں حکام نے واضح کیا کہ اب شہری اپنی روزمرہ سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے کسی بھی حملے یا کارروائی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الخرج میں پیش آنے والے واقعے سے ایران کا کوئی تعلق نہیں۔
