سندھ پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت کراچی کی 40 ہزار گاڑیوں کو نگرانی فہرست (بلیک لسٹ) میں شامل کر لیا ہے۔ یکم جولائی سے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جن کی ملکیت تاحال منتقل نہیں ہوئی یا مالکان کا ریکارڈ نامکمل ہے۔ حکام کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی والی گاڑیاں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ متاثرہ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی گاڑیوں کا ریکارڈ درست کروا لیں، بصورتِ دیگر جرمانے یا گاڑی ضبط ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
