راچڈیل کونسل نے والدین اور سرپرستوں کے لیے ایک نئی موبائل ایپ ’جی ایم فیملی ہب‘ متعارف کروا دی ہے، جو بچوں کی پیدائش سے نوجوانی تک رہنمائی فراہم کرے گی۔
یہ ایپ روچڈیل، مڈلٹن اور ہیو ووڈ کے والدین کو مقامی اور قابلِ اعتماد مشورے مفت فراہم کرتی ہے۔ اس میں بچوں کی صحت، ذہنی نشوونما، خواتین کی صحت اور خصوصی ضروریات سے متعلق مواد شامل ہے۔
کونسلر ریچل میسی کے مطابق، یہ ایپ فوری مدد اور درست معلومات کے لیے ایک قابلِ بھروسہ ذریعہ ہے، اور اسکول نرسوں یا ماہرین کی خدمات کو سپورٹ کرتی ہے۔
یہ ایپ 75 زبانوں میں دستیاب ہے اور iOS و Android پر مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، جس میں مقامی مواد صارف کے پوسٹ کوڈ کے مطابق دکھایا جاتا ہے۔

