سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک کے کچھ حصوں میں آئندہ ہفتے درمیانی سے تیز بارش متوقع ہے۔ ریاض، مشرقی ریجن، قصیم اور حائل میں بھی بادل اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال کے لیے محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹس پر نظر رکھیں۔

