ذات صلة

جمع

سول و ملٹری تعاون سے پاکستان عالمی سطح پر مضبوط ہوا، عون چودھری

عون چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سول اور ملٹری قیادت کے درمیان ہم آہنگی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے ملک کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شراکت داری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی میں لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روڈ شو منعقد کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جا سکے۔