غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں امداد کے منتظر 90 افراد بھی شامل ہیں۔ فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان العبید بھی کھانے کی تلاش میں اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ اب تک مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے 662 فلسطینی کھلاڑی شہید ہو چکے ہیں۔
ادھر، امدادی ٹرکوں کو تباہ سڑکوں کی طرف موڑنے کے باعث ایک ٹرک الٹ گیا جس سے مزید 20 افراد شہید ہوئے۔ غذائی قلت کے باعث 193 فلسطینی، جن میں 96 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کو چند ٹرکوں نہیں، امدادی سیلاب کی ضرورت ہے۔ یورپی کمیشن کی نائب صدر نے اسرائیلی قبضے کے ارادوں کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

