ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے امریکا اور اسرائیل کو کبھی گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اندازوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے پھیلاؤ کی صورت میں بھی امریکا کو ناکامی کا سامنا ہوگا اور ایران ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہری اہداف پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نیوی کا دعویٰ ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے اور یہ اہم بحری گزرگاہ اب پہلے جیسی نہیں رہے گی، خاص طور پر بیرونی قوتوں کے لیے۔
