کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں 3 ملزمان زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کار، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

