نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنی وفات سے متعلق پھیلنے والی خبروں کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور اس وقت نیویارک میں مقیم ہیں۔ طاہرہ سید نے مداحوں سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور انہیں آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔ دیگر شوبز شخصیات نے بھی ان کی صحت کی تصدیق کرتے ہوئے افواہوں کو مسترد کیا ہے۔
