کراچی کی شارع فیصل پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گاڑی چلانے والوں کو اپنی مقررہ لین میں رہنا ہوگا، ورنہ ای-چالان جاری کیا جا سکتا ہے۔ ٹریفک جام کی صورت میں لین تبدیل کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم معمول کی ٹریفک میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96 چالان بھی جاری کیے گئے ہیں۔
