ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

شمالی بحیرۂ احمر میں سمندری گائے کا نایاب مشاہدہ

سعودی نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف کے محققین نے شمالی بحیرۂ احمر میں سمندری گھاس کے ماحولیاتی نظام کے سروے کے دوران ایک نایاب سمندری گائے (ڈوگونگ) کو دیکھنے کا مشاہدہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اس نوع کا دوسرا دستاویزی مشاہدہ ہے، جو اس بات کی علامت سمجھا جا رہا ہے کہ بحیرۂ احمر کا ماحولیاتی نظام اب بھی صحت مند حالت میں ہے اور خطرے سے دوچار انواع کو سہارا فراہم کر سکتا ہے۔

سمندری گائے ایک خطرے سے دوچار آبی مخلوق ہے جو کم گہرے پانیوں میں سمندری گھاس پر گزارا کرتی ہے۔ سعودی عرب میں اس کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں سیٹلائٹ ٹریکنگ اور طویل مدتی تحقیقاتی پروگرام شامل ہیں۔

حکام کے مطابق مملکت کے ساحلی علاقے اس نایاب نسل کی اہم پناہ گاہوں میں شمار ہوتے ہیں، جبکہ اس کے شکار یا نقصان پہنچانے پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے بھی مقرر ہیں۔