ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

ندا یاسر کا شادی کو مضبوط بنانے میں والدہ کے کردار کا اعتراف

معروف میزبان اور پروڈیوسر ندا یاسر نے اپنی 20 سالہ ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کی سمجھداری اور مثبت سوچ نے ان کے رشتے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے ابتدائی برسوں میں وہ جذباتی ردعمل دیتی تھیں اور گھریلو معاملات پر فوراً اپنی والدہ سے شکایت کرتی تھیں، تاہم ان کی والدہ ہمیشہ تحمل اور حکمت کا مظاہرہ کرتی تھیں۔

ندا یاسر کے مطابق ان کی والدہ کبھی بھی جذباتی باتوں کو بنیاد بنا کر تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیتی تھیں، جس سے ان کے ازدواجی رشتے میں توازن برقرار رہا۔

انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ رشتوں کے مسائل میں فوری طور پر جذباتی فیصلے کرنے کے بجائے سمجھدار افراد سے بات کرنی چاہیے تاکہ معاملات بہتر طریقے سے حل ہو سکیں۔