ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

ایران کے مقابلے کیلئے نئے اتحاد قائم کر رہے ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل خطے کے اہم ممالک کے ساتھ نئے تعلقات اور اتحاد قائم کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے ایران سے متعلق پالیسی میں نرمی کے اشارے مل رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے بتایا کہ اسرائیل کئی اہم ممالک کے ساتھ معاہدوں کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم انہوں نے ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں ان نئے اتحادوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی، جبکہ ایران کی موجودہ حکومت کے مستقبل سے متعلق بھی شکوک کا اظہار کیا۔