ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

توکلنا ایپ پر فراہم کی جانے والی نئی سہولت کیا ہے؟

سعودی وزارت تجارت نے کمرشل رجسٹریشن سرٹیفیکٹ ’سی آر‘ کو توکلنا ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
نئی فراہم کی جانے والی سروس کا آغاز 23 اپریل 2024 سے کر دیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سی آر کو توکلنا ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں فوری طورپر تجارتی رجسٹریشن کے مالک اور کمپنی کے بارے میں ضروری معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
وزارت کا  کہنا تھا کہ ’توکلنا ایپ پر سی آر کے دونوں ورژن عربی اور انگلش میں اپ لوڈ کیے جائیں گے تاکہ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق انہیں پرنٹ کرسکیں۔‘
توکلنا ایپ پر فراہم کی جانے والی سی آر کی سہولت سے قبل سعودی بزنس سینٹر کی ویب سائٹ کے ذریعے سی آر کا پرنٹ حاصل کیا جاتا تھا جبکہ نئی سہولت کی فراہمی سے یہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔